کسی کی خاطر - Heart Touching Urdu Poetry

Monday, 15 April 2019

کسی کی خاطر

کسی کی خاطر

 شاعر: رعنا کنول اسلام آباد
Poet: Rana Kanwal, Islmabad

وہ تنہا کر گیا کسی کی خاطر
تنہا کرنے کا گلا کر گیا کسی کی خاطر


وہ سب کچھ بھول گیا کسی کی خاطر
بھول جانے کا گلا کر گیا کسی کی خاطر


وہ دھوکہ دے گیا کسی کی خاطر
دھوکےباز ہونے کا گلا کر گیا کسی کی خاطر


وہ ادھورا کر گیا کسی کی خاطر
ادھوری محبّت کا گلا کر گیا کسی کی خاطر


وہ غم اپنے بانٹ گیا کسی کی خاطر
غم دینے کا گلا کر گیا کسی کی خاطر


وہ ایسا دکھ دے گیا کسی کی خاطر
دکھ دینے کا گلا کر گیا کسی کی خاطر


وہ بہت دور چلا گیا کسی کی خاطر
نہ ساتھ چلنے کا گلا کر گیا کسی کی خاطر


وہ اپنے وعدوں سی پھر گیا کسی کی خاطر
بےوفا توں ہے کا گلا کر گیا کسی کی خاطر


وہ مجھے چھوڑ گیا کسی کی خاطر
چھوڑ جانے کا گلا کر گیا کسی کی خاطر


وہ خود کو آباد کر گیا کسی کی خاطر
برباد کر گیا کنول تجھ کو کسی کی خاطر

***

No comments:

Post a Comment